ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مونگیر سے 23 نیم تیار شدہ پستول ضبط 

مونگیر سے 23 نیم تیار شدہ پستول ضبط 

Sun, 31 Mar 2019 01:46:14  SO Admin   S.O. News Service

مونگیر :30 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بہار کے مونگیر ضلع سے ہفتہ کوپولیس نے23 نیم تیار شدہ پستول ضبط کیا ہے۔ سینئر پولیس افسر نے اس کی اطلاع دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو منگلا نے بتایا کہ ہفتہ کو علی الصباح پورب سرائے پولیس چوکی کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار دو لوگوں کے پاس سے 10 نیم تیار شدہ پستول اور دیسی پستول ضبط کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹرسا ئیکل ضبط کرلی گئی اور مونگیر ضلع کے رہائشی دونوں افرادکوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار افراد کے ذریعہ حاصل اطلاع کی بنیاد پر مفصل پولیس تھانہ علاقہ کے تحت بکر پور گاؤں میں ایک مکان میں چھاپہ مارا اور مزید 13 نیم تیار شدہ پستول ضبط کرلیا ۔گورومنگلانے بتایاہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔


Share: